لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف دانشور، ادیب، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سبزہ زار ویلفیئر فیڈریشن کے چیئرمین احمد جاوید جیلانی ایڈووکیٹ گزشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے صاحب فراش تھے اور شیخ زید ہسپتال لاہور زیر علاج تھے۔ انہیں بدھ کی شام مقامی قبرستان پر سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں وکلائ، دانشوروں ان کے عزیز و اقارب اور علاقہ کے مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کا ختم قل آج شام چار بجے این بلاک سبزہ زار سکیم فیز II میں ہوگا۔ سبزہ زار ویلفیئر فیڈریشن کے صدر سعید آسی اور دوسرے عہدیداروں محمد فضل خان، یٰسین فارونی، قاصی سجاد اکبر اور محمد ارشد کونسلر احمد جاوید جیلانی کے انتقال پر دلی صدمے اور افسوس کا اظہار کیا۔کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہمہ جیت شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے علاقے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سڑک سے عدالت تک سبزہ زار ویلفیئر فیڈریشن کی احتجاجی ریلیوں کی بھر پور حمایت کی۔ انہوں نے مرحوم کی بیوہ ، بیٹی اور دوسرے لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی۔
دانشور، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار احمد جاوید جیلانی انتقال کرگئے
Sep 21, 2017