مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام ”روہنگیا مسلمانوں کے سلگتے مسائل اور ان کا حل“ سیمینار آج منعقد ہوگا

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) مسلم ہینڈز پاکستان کے زیر اہتمام میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی موجودہ حالت زار اور حالیہ دنوں میں ایک بار پھر سر اٹھانے والے انسانی المیے کے تناظر میں ”روہنگیا مسلمانوں کے سلگتے مسائل اور ان کا حل“ کے عنوان سے اہم سیمینار کا انعقادآج صبح دس بجے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا جس میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ مہمان خصوصی ہونگے جبکہ سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پیر صابر شاہ، سابق وفاقی وزیرصاحبزادہ ڈاکٹرنورالحق قادری، سرپرست المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی و سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب ، سابق وزیر آزاد کشمیر صاحبزادہ حامد رضا، سیلانی ویلفیئرفاﺅنڈیشن پاکستان کے سربراہ علامہ بشیر احمد فاروقی کے علاوہ ملک کے ممتازصحافی، مذہبی سکالرزاور سول سوسائٹی کے اہم رہنما شرکت کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن