ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی، عوام مشکلات کا شکار

Sep 21, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) عید الاضحی کے بعد سے تاحال ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی نہیں آ سکی جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مختلف علاقوں میں پرچون سطح پر ٹماثر کی قیمت 160روپے فی کلو تک بر قرار ہے جس پر شہری کی قوت خرید جواب دے گئی ۔ دوسری طرف خواتین نے ہانڈی میں ٹماٹر کا استعمال ترک کرکے متبادل کے طورپر دہی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ دوسری طرف مختلف علاقوں میں پیاز بھی 70سے 80روپے فی کلو پرفروخت کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں