پرستاروں نے پاگلوں کی طرح چاہا،محبت کے قرض کو واپس نہیں کر سکتا، آفریدی

اسلام آباد(آن لائن)بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے میرے پرستاروں نے پاگلوں کی طرح چاہا ہے انکی اس محبت کے قرض کو کبھی واپس نہیں کرسکتا،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اور مصباح الحق کو ورلڈ الیون کے خلاف میچ کے دوران عزت دی لیکن مجھے ایسی تقریبات اور پذیرائی کی بجائے اپنے پرستاروں کی دی ہوئی محبت سے ہمیشہ زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون کو پاکستان لاکر ایک کارنامہ کیا ہے،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میںبھی یہ میچز کھیلے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن