لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ پی سی بی کے پاس اپنے کرکٹرز کے خلاف ایکشن لینے کا تو اختیار ہے لیکن کسی بکی کے خلاف وہ کاروائی نہیں کرسکتے ۔خالد لطیف کیس کے فیصلہ کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تفضل رضوی نے کہا کہ بکیز کے خلاف الزامات کو ثابت کرنے یا کاروائی کرنے کا اختیار قانونی نافذ کرنے والے ادارے ہی کرسکتے ہیں ۔پی سی بی صرف اپنے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کے خلاف کاروائی کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر خالد لطیف کے خلاف الزامات کی چھ کی چھ شقیں ثابت ہوگئی ہیں اور پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے انہیں پانچ سال کی پابندی اور دس لاکھ روپے کی سزا سنائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی ملزم کے خلاف تمام کے تمام الزامات ثابت ہوں تو انہیں کم از کم سزا نہیں دی جانی چاہئے تاہم اس کا جواب ٹربیونل ہی دے سکتا ہے۔تفضل رضوی نے کہاکہ خالد لطیف کو کم سزا دینے کے بارے میں پی سی بی ٹربیونل کے تفصیلی فیصلہ آنے پراپنا لائحہ عمل طے کرے گا ۔
پی سی بی کے پاس کسی بکی کے خلاف وہ کاروائی کا اختےار نہےں،تفضل رضوی
Sep 21, 2017