لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈین آل راونڈر کریگ بریتھ ویٹ کاباﺅلنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ کرکٹر کے باﺅلنگ ایکشن کا 31 اگست کو انگلینڈ میں تجزیہ کیا گیا جس کے مطابق ان کی تمام ڈلیوریز کے دوران کہنی کا خم 15 ڈگری کے اندر ہے اور انہیں اب باﺅلنگ کروانے کی اجازت ہو گی۔واضح رہے کہ بریتھ ویٹ پارٹ ٹائم آف سپن باﺅلنگ کرتے ہیں، گزشتہ ماہ ایجبسٹن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ان کا ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے 40 ٹیسٹ میچز میں 12 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔