گوہائی (نیٹ نیوز) تریپورہ کے مقامی نیوز چینل کے رپورٹر کو ہجوم نے قتل کر دیا‘ پولیس نے 4 افراد کو قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی نیوز چینل کا رپورٹر بھومیک ’’لوکل سیاسی جماعتوں کے احتجاج کو رپورٹ کرنے کی غرض سے مانڈائی گیا تھا جہاں دونوں جماعتوں میں لڑائی ہوگئی۔ رپورٹر تشدد کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سیاسی جماعت (آئی پی ایف ٹی) کے کارکنوں کے رپورٹر پر حملہ کیا ان کے تشدد سے وہ ہلاک ہوا۔