نیویارک (این این آئی)سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر نے دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے آن لائن دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دباؤ کے نتیجے میں 3 لاکھ اکاؤنٹ بند کر دئیے۔
اپنے ایک بیان میں ٹوئٹر نے کہاکہ اس نے اپنی ویب سائٹ کے ایک ٹول کو مزید بہتر کیا جس نے عالمی سطح پر دہشت گردوں یا ان کے کارندوں سے منسلک 3 لاکھ اکاؤنٹ بند کرنے میں زبردست مدد فراہم کی اور تقریباً 95 فیصد اکاؤنٹ اسی ٹول کی مدد سے بند کیے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے حکومتوں کی جانب سے دیے جانے والے ڈیٹا میں اضافہ ہورہا ہے۔