سپینش فٹبال لیگ: بارسلونا نے ایبار کو ہرا دیا، میسی کے 4 گول

میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک) سپینش فٹبال لیگ کے میچ میں بارسلونا اور ایبار کی ٹیمیں ہوئیں ان ایکشن، بارسلونا نے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور مخالف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ میچ کے 20ویں منٹ میں میسی نے پنلٹی کِک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ ٹیم بارسلونا نے 38ویں اور 53ویں منٹ میں دو گول مزید کر کے ایبار کی مشکلات بڑھائیں۔ 57ویں منٹ میں ایبار نے پہلا گول کر کے بارسلونا کی برتری کچھ کم کی تاہم اس کے بعد میسی کا خوب جادو چلا، وقفے وقفے سے انہوں نے 3 بار گیند کو جال کا راستہ دکھایا۔ مخالف ٹیم کا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...