عمران فاروق قتل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے ملزم معظم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما عمران فاروق قتل کیس کے ملزم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم کی ایف آئی آر سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی۔ معظم کی جانب سے بیرسٹر سیف عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ صرف ایک قتل ہے جو پاکستان کی سرزمین پر نہیں ہوا، ان کیموکل کے خلاف مقدمے میں لگائی گئی دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...