اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے فلاح پاکستان لیگ، پیپلز مومنٹ ،تبدیلی پسند پارٹی، پاکستان ملت پارٹی اور پاکستان تحریک عوامی حقوق کے نام سے 5نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹریشن دیدی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق5سیاسی جماعتوں نے انٹرا پارٹی الیکشن، پارٹی کے عہدیداروں کی تفصیلات اور پارٹی انتخابات کی تاریخ سمیت تمام ضروری قواعد الیکشن کمیشن کو فراہم کر دئیے ہیں جس کے بعد ان سیاسی جماعتوں کو رجسٹریشن دیدی گئی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 350 تک پہنچ گئی ہے جن میں اس وقت پارلیمانی سیاست میں 20کے قریب سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی گوشوارے جمع نہ کرانے والی 313سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
5 نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن، الیکشن کمشن میں رجسٹرڈ پارٹیاں 350 ہوگئیں
Sep 21, 2017