اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اور پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدھری کے مابین دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہورا ۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت کی سماعت کے دور ان تحریک انصاف کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بھی اس کیس میں آئے ہیں، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے جواب دیا کہ ہم عدالتوں سے سیکھتے ہیں ٗیہاں بھی آپ سے سیکھنے آئے ہیں ٗآپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جس پر جج محمد بشیر کا کہنا تھا کہ آپ بہت کچھ سیکھے ہوئے ہیں۔