میئر راولپنڈی کی نااہلی کیلئے درخواست، آئندہ سماعت تک حکم امتناعی برقرار رہے گا: اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر راولپنڈی سردار نسیم کی نااہلی کے خلاف حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 27ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ آئندہ سماعت تک الیکشن کمشن کا فیصلہ معطل رہے گا۔ فریقین کی جانب سے وکلا عدالت میں پیش ہوئے اور کیس کی تیاری کے لئے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کی۔ الیکشن کمشن نے دو خواتین امیدواروں کی جانب سے میئر راولپنڈی سردار نسیم کو نااہل قرار دے کر میئر کا دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دیا تھا۔ سردار نسیم مخصوص سیٹوں کے انتخاب اور میئر کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کی مزید سماعت 27 ستمبر کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...