لاہور (نامہ نگار) پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں تربیتی کورس کے دوران آنسو گیس کا شیل پھٹنے سے 2اہلکار دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس لائن میں پولیس اہلکار آنسو گیس کے گولے فائر کرنے کی پریکٹس کر رہے تھے کہ ایک گولہ ان کے بالکل قریب گر کر پھٹ گیا جس کے دھوئیں کے باعث دو جوان بے ہوش ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کر دیا گیا ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
قلعہ گجر سنگھ میں تربیتی کورس‘ آنسو گیس کا شیل پھٹنے سے 2اہلکار بے ہوش
Sep 21, 2017