کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) آل بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کا افتتاح ہو گیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض و دیگر حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ قائد حزب اختلاف بلوچستان مولانا عبدالواسع، وزراء اور ارکان صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ ’’پولو فار پیس‘‘ کے عنوان سے پولو ٹورنامنٹ پہلی بار ہو رہا ہے۔ پولو برائے امن ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بال گرائونڈ میں پھینک کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ کمانڈ سدرن کمانڈ نے پولو اینڈ سیڈل کلب کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولو ٹورنامنٹ کا مقصد امن اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ نیزہ بازی کے مقابلے بھی جاری رہیں گے۔