بے نظیر بھٹوقتل کیس: آصف زرداری کی تمام اپیلیں سماعت کے لیے منظور

لاہور ہائی کورٹ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں عدالتی فیصلے کے خلاف آصف علی زرداری کی تمام اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق عباسی اورجسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بنچ نے کی، پیپلزپارٹی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم پرویز مشرف کا داخل دفتر کیس ری اوپن کرکے ان کی غیر حاضری میں سماعت شروع کی جائے جب کہ پولیس افسران کوسنائی گئی قید کی سزاکو پھانسی میں تبدیل کیاجائے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بری کیے گئے پانچوں ملزمان کو بھی سزائے موت دی جائے۔عدالت نے تینوں اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت اورایف آئی اے پراسیکیوٹرز کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب اور ریکارڈ 27 نومبر تک طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو قتل کیس میں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزادکی اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے ان کی سزاں کو معطل کردیا تھاجس پر آصف علی زرداری نے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتےہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ فیصلہ قبول نہیں اور وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن