کراچی کی سیشن عدالت میں دوہری شہریت کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی فرح ناز اصفہانی اور رکن سندھ اسمبلی نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے دونوں خواتین ملزمان کو پرسوں ( ہفتہ ) کے روز گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت اس سے قبل بھی دونوں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے ۔ الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایت پر دونوں کے خلاف دوہری شہریت کے حوالہ سے مقدمہ درج ہوا تھا ۔کراچی کی سیشن عدالت میں دوہری شہریت کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایک مرتبہ پھر فرح ناز اصفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پرسوں ( ہفتہ ) کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔
دوہری شہریت : فرح ناز اصفہانی اور رکن سندھ اسمبلی نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری
Sep 21, 2017 | 21:38