کراچی( نیوز رپورٹر) خطیب حسینیت ؓعلامہ محمد نقی نقوی نے کہا کہ امام حسین ؓ اور ان کے اصحاب و رفقاء کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے کیونکہ نواسہ ؓرسول دین کے محافظ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے رہبر و رہنماء بھی ہیں یہ بات انہوں نے مسجد خیر العمل انچولی سوسائٹی امام بارگاہ علمدار کربلاء اور عزا خانہ ڈیفنس میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس کے دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر کے مسلمان مصائب و مشکلات اور بحرانوں کا شکار ہیں جس کیلئے ہمیں محمد ﷺ و آلؓ محمد کے در سے وابستگی کے ساتھ ساتھ پیغام حسینی ؓپر عمل اور کربلاء کے مجاہدوں کے نقش قدم پر چلنا ہوگا ۔