ریاض ایئرپورٹ پر داغا جانے والا میزائل ایرانی ساختہ تھا،امریکہ

Sep 21, 2018

واشنگٹن (این این آئی)امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ پر داغا جانے والا میزائل ایرانی ساختہ تھا۔سعودی ٹی وی کے مطابق انہوں نے توجہ دلائی کہ اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ میزائل صنعت میں ایران ہی حوثیوں کی مدد کررہا ہے۔ اس سے یہ بھی باور ہوگیا کہ ایران کا میزائل پروگرام ہمارے اتحادیوں اور خود ہمارے لئے خطرے کا باعث ہے۔ حوثیوں نے ریاض پر میزائل حملہ 4نومبر 2017اور پھر 30جنوری 2018کو کیا تھا۔

مزیدخبریں