لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کےابھرتے ہوئے سٹار اور ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عبا س نے آسٹریلیا کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔کاﺅنٹی کے میچ 10شکار کرلیے۔فاسٹ باﺅلر محمد عباس ان دنوں انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ چیمپئین شپ کا حصہ جہاں انہوں نے بھرپور فارم کا مظاہرہ کرتے ہو ئے میچ میں10 وکٹیں حاصل کیں۔وہ کاﺅنٹی میں لیسٹر شائر کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔لیسٹر شائر کلب کی جانب سے کھیلنے والے محمد عباس نے درہم کاﺅنٹی کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے پہلی اننگز میں 43 رنز کے عوض 5 جبکہ دوسری اننگز میں 29 رنز دیکر دوبارہ سے5 وکٹیں حاصل کیں۔محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کے باعث درہم کاﺅنٹی اپنی پہلی اننگز میں 61 اوردوسری اننگز میں 66 رنز پرڈھیر ہوگئی۔واضح رہے کہ کاﺅنٹی کرکٹ کی تاریخ میں 1996 ءکے بعد کم ترین ٹوٹل پر آﺅٹ ہونے کا ریکارڈ بن گیا ہے اور محمد عباد کی 10 وکٹوں کے باعث لیسڑ شائر اس میچ میں194 رنز سے کامیاب رہی۔