لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر 19انٹر ریجن تین روزہ ٹورنامنٹ کے سپر تھری مرحلے اور فائنل کے ڈراز کا اعلان کردیا ۔لاہور بلیوز،کراچی بلیوز اور فیصل آباد کی ٹیموں نے قومی انڈر 19انٹر ریجن تین روزہ تورنامنٹ کے سپر تھری مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا تھا ۔سپر تھری مرحلے کے تمام میچز اور فائنل میرپور میں کھیلے جائیں گے ۔23سے 25ستمبرتک پہلے میچ میں لاہور بلیوز اور فیصل آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔27سے29ستمبر تک ہونے والے فائنل میں کراچی بلیوز اورلاہور بلیوز کی ٹیموں میںمقابلہ ہوگا جبکہ تیسرے میچ میںیکم سے تین اکتوبر تک کراچی بلیوز اور فیصل آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔سپر تھری مرحلے کی ٹاپ دو ٹیمیں چھ سے نو اکتوبر تک فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی ۔