لواری ٹنل کی بندش پر چیف جسٹس کا نوٹس‘ پانچ روز میں رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے لواری ٹنل کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ چیئرمین این ایچ اے‘ سیکرٹری مواصلات اور چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ لواری ٹنل کی بندش پر نوٹس چترال کے رہائشی کی درخواست پر لیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ لواری ٹنل تکمیل کے باوجود صرف چند گھنٹے کیلئے کھلتی ہے۔ لواری ٹنل جب بھی کھلتی ہے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ عدالت نے فریقین سے 5 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔
لواری ٹنل

ای پیپر دی نیشن