اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میںسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واپسی کے حوالے سے سوموٹو کیس کی سماعت 24ستمبر چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا ۔کیس میں فاضل عدالت نے اسحاق ڈار کو مفرور ملزم ڈیکلر کرنے، پاسپورٹ منسوخ کرنے ، ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے باجود ملزم کی واپسی کے حوالے سے پراگراس رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔ کیس میں اٹارنی جنرل۔ وزارت خزانہ ، وزارت داخلہ، وزارت خزنہ، نمائندہ انٹر پول، نیب ، ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ کراچی میں جعلی پولیس مقابلہ میں نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے حوالے سے کیس کی سماعت سماعت 24ستمبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔ کیس میں پولیس آفسر راﺅ انوار کے خلاف ٹرائل کورٹ کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی ۔کیس میں اٹارنی جنرل۔ سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل ، آئی جی،ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان، ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
اسحٰق ڈار کیس