پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی‘ شہبازشریف اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرینگے

اسلام آباد (محمد نوازرضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف قومی اسمبلی کی عام انتخابات میں تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی‘ ایم ایم اے‘ عوامی نیشنل پارٹی کو نمائندگی دینے کیلئے آئندہ ہفتہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز تیار کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق میاں شہبازشریف ‘ خواجہ آصف اور احسن اقبال کو ٹی او آرز تیار کرنے کا ٹاسک دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ ‘ سید نوید قمر اور ایم ایم اے کے مولانا اسعد محمود سے مل کر ٹی او آر تیار کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ تیار کرنے کے لیے مدت کا تعین کرے گی جبکہ اپوزیشن شریک چیئرمین کے منصب کا بھی تقاضا کرسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن جماعتوں کو ان کی پارلیمانی قوت کو سامنے رکھ کر نمائندگی دی جائے گی۔
شہبازشریف/ مشاورت

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...