عمران کی نااہلی کیلئے درخواست سپریم کورٹ پیر کو سماعت کرے گی

Sep 21, 2018

اسلام آباد(آئی این پی+ این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل3 رکنی بنچ 24 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ بیرسٹر دانیال چودھری نے 2017ءمیں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا تھا عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی سے متعلق حقائق چھپائے۔ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت اہل نہیں، عدالت سے استدعا ہے انہیں نااہل قرار دیا جائے گا۔
عمران/ نااہلی درخواست

مزیدخبریں