نواز شریف کی رہائی سے ثابت ہوگیا، حکومت کاعدالتوں ، اداروں پرکوئی دباؤنہیں :تحریک انصاف

Sep 21, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور سینئر رہنمائوں نے نواز لیگ کے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہائی کے فیصلہ پر اپنے رد عمل میںکہا ہے کہ ان کی رہائی سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کا عدالتوں اور اداروں پر کوئی دبائو نہیں ہے پی ٹی آئی کسی کی تضحیک نہیں بلکہ میرٹ پر تفتیش کی قائل ہے اور ضمن میں وزیر اعظم نے نیب حکام کو اپنا پیغام دیدیا ہے پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر کنور عمران سعید ، ارکان صوبائی اسمبلی خان شیر اکبر خان،خرم اعجاز چٹھہ، عمر آفتاب ڈھلوں ، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی میاں محمد شفیق اشرفی، یوتھ ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر شیخ زین ندیم،یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری ماجد منظور کاہلوں،لائیرز ونگ کے صوبائی نائب صدر عبدالمناف خان،ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ ،چودھری تنویر احسن ورک ایڈووکیٹ ، شہزاد ناصر مقبول گوروسمیت دیگر نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ حکومت کی کوئی ذاتی جنگ نہیں حکومت نے صرف کرپٹ سیاستدانوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر ملک کی لوٹی گئی دولت واپس لانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں