راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں مرکزی جلوس ذوالجناح اما م بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ، امام بارگاہ کرنل مقبول حسین کالج روڈاور امام بارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازارسے برآمد ہوںگے اس موقع پر سوگوارانِ امام حسین علیہ السلام بوہڑ بازار چوک اور حبیب بینک چوک اور ٹرنک بازار میں زنجیر زنی کریں گے دورانِ جلوس فوارہ چوک میںعلامہ قمر حیدر زیدی فلسفہ حسینیت پر روشنی ڈالیں گے مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے عزاداری کیمپ لگایا جائیگاجہاںمختا رایس او اور مختار جنریشن کے اراکین ماتمدارانِ امام حسین ؑکی خدمت کیلئے ہمہ وقت موجود ہوں گے عزاداروں کی سہولت کیلئے ابراہیم اسکائوٹس (اوپن گروپ) میڈیکل کیمپ لگائے گی جہاں ڈاکٹروں کا عملہ ماتمیوں اور زنجیرزنوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موجود ہوگامختارآرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کی جانب سے جامع مسجد روڈ پر امام باڑہ چوک میں عزاداری کیمپ لگا یاجائیگاتحریک نفاذِ فقہ جعفریہ راولپنڈی ڈویژنل اورضلعی محرم کمیٹیوں کے عہدیداران اور جید علمائے کرام تمام راستے جلوس کے ہمراہ ہوں گے شہر کی مختلف دینی و ماتمی تنظیموں اور سماجی اداروں نے مرکزی جلوس عاشورہ کے دوران جگہ جگہ سبیل اور لنگر ِ حسینی کا انتظام کیا ہے راجہ بازار میں زنجیر زنی کے بعد اما م بارگاہ شہیدان کربلاٹائر بازار سے برآمد ہونے والا جلوسِ ذوالجناح مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیگادربار سخی شاہ چن چراغ سے بھی جلوسِ ذوالجناح برآمد ہوگا جو پرانا قلعہ پر مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیگا اور مجلس شام غریباں برپا ہوگی بعدازاں جامع مسجد سے گزرتا ہوا مرکزی جلوسِ عاشورہ امام بارگاہ قدیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوگاام ام بارگاہ یادگارِ حسین ؑ سیٹلائٹ ٹائون اور امام بارگاہ بلتستانیہ انگت پورہ سے برآمد ہونے والے جلوس ذوالجناح کے شرکاء بنی چوک میں زنجیرزنی کریں گے دونوں جلوس قدیمی امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے دن دو بجے سالانہ مرکزی ماتمی جلوس و علم حضرت غازی عباس علمدار سجادہ نشین زوار سید اعتبار حسین بخاری کے گھر حسینی منزل سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی میں اختتام پزیر ہوگا ٹی این ایف جے کے ریجنل محرم کمیٹی عزاداری سیل کے کنوینئرشوکت عباس جعفری نے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ شیعہ سنی برادران نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا عملی ثبوت پیش کریں گے۔