تنزانیہ :جھیل وکٹویہ میں کشتی الٹنے سے44 افراد ہلاک ، 102 کوبچالیاگیا

Sep 21, 2018

دودوما (نوائے وقت رپورٹ) افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 44افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق ڈوبنے والی کشتی سے 102افراد کو بچا لیا گیا‘ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ کشتی میں 400 کے قریب افراد سوار تھے۔ لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام نے میڈیا کو بتایا جنوبی علاقے لیک وکٹوریہ میں حادثہ پیش آیا۔ بعض ذرائع کے مطابق صدر جون میگوفلی نے رپورٹ طلب کرلی۔ ان کے ترجمان گرسن مسگوا نے بھی تصدیق کی مرنے والوں کی تعداد 40 سے زائد ہے۔ یہ بات انہوں نے سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام نے میڈیا کو بتایا جنوبی علاقے لیک وکٹوریہ میں حادثہ پیش آیا۔ بعض ذرائع کے مطابق صدر جون میگوفلی نے رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں