پی ٹی آئی والے محض باتوں سے عوام کو الجھانے کی کوشش کررہے ہیں: شیخ محمد طارق

خان پور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی والے محض باتوں سے عوام کو الجھانے کی کوشش کررہے ہیںنئے پاکستان کے شوق میں حکمرانوں نے پرانے پاکستان کے لوگوں کا جینا ہی حرام کرکے رکھ دیا ہے اور پرانے پاکستان کے لوگوں کو جو تھوڑی بہت بنیادی سہولتیں میسر تھیں ان سے وہ سہولیات بھی چھین لی گئی ہیںان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممتاز رہنما شیخ محمد طارق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں عوام کو بدترین لوڈ شیڈنگ‘ مہنگائی بے روز گاری ‘ لاقانونیت اور پینے کے صاف پانی کی کمیوں کا سامنا ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنے دعوے اور اعلان کے مطابق اب تک عوام کے لئے دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیتے لیکن الٹا انہوں نے عوام کو جو تھوڑی بہت سہولیات میسر تھیں وہ بھی چھین لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن