گوادر: مغربی ساحل پدی زرپر نایاب گرین نسل کا 45 کلو وزنی کچھوا مردہ پایا گیا، معدوم ہونے کا خدشہ

گوادر (این این آئی)کچھوئوں کی نایاب گرین نسل کا کچھوا بدھ کی رات گوادر کے مغربی ساحل پدی زر پر مردہ حالت میں پایا گیا، اس گرین کچھوے کا وزن 45 کلو گرام سے زیادہ ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عبدالرحیم نے بتایا کہ مردہ حالت میں پایا جانے والا سبز کچھوا جنس کے اعتبار سے مادہ ہے، اس کا تعلق سمندر میں پائے جانے والے نایاب کچھوئوں کی نسل سے ہے جسے ماحولیاتی مسائل سمیت کئی وجوہ کی بناء پر شدید خطرات لاحق ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات جی ڈی اے نے بتایا کہ گرین کچھوے کی موت کسی ماہی گیر کے پلاسٹک کے ممنوعہ جال میں پھنسنے سے ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ گرین کچھویکی نایاب نسل گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں پائی جاتی ہے تاہم گرین کچھوے کی جال میں پھنسنے سے موت کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں سمندری حیات اور خاص طور پر گرین کچھوے کو شدید خطرات لاحق ہونے سے نبردآزما ہونے کی مؤثر کوششیں نہ کی گئیں تو آئندہ چند سال میں کچھوے کی یہ نسل معدوم ہونیکاخدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...