کالاباغ ڈیم کا شوشہ وفاق کو کمزور کرنیکی سازش ہے، پی پی برطانیہ

لندن ( نوائے وقت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری سینر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن نائب صدور ظاھر ڈار، ریاض کوہمروی ،پیپلز پارٹی یورپ کشمیر کمیٹی کے چیرمین سید خورشید بخاری ، برطانیہ کے رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا اور ھیومن رائٹس کوارڈنیٹر خواجہ معین الدین سید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈیم ضرور بننے چاھیں مگر ڈیموں کی آڑ میں سیاست کرنے کے لیے کالا باغ ڈیم کا شوشہ چھوڑنا پاکستان کے وفاق کو کمزور کرنے کی سازش لگتی ہے جب پاکستان کے تین صوبوں نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت میں اپنی اسمبلیوں میں قراردادیں منظور کی ہوئیں تو حکومت کو چاہیئے ان قراردادوں کا احترام کرے اور متنازعہ بات کرنے سے گریز کیا جائے اور کالا باغ ڈئمْ کی جگہ بھاشا اور دیا میر جیسے ڈیموں کو مکمل کرکے پانی کی کمی کو پورا کیاجاے ان رہنماوں نے پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے منی بجٹ کو عوام پر مہنگائی کا ایک بم قرار دیااورکہا کہ نئے ٹیکسوں کا بار پاکستان کے غریب عوام پر پڑے گا پی ٹی آئی نے اپنے الیکشن کے منشور میں عوام سے وعدے کیے تھے کہ کوئی نئے ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے اور مہنگائی پر قابو پایا جاے گا مگر نیا منی بجٹ پیش کرکے عوام کو مذید تکلیف میں مبتلا کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...