جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے ایک مرتبہ پھر اپنی پارٹی کے سربراہ منتخب

ٹوکیو(این این آئی+ اے ایف پی) جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے ایک مرتبہ پھر اپنی سیاسی پارٹی کے سربراہ منتخب کر لیے گئے۔ جرمن ریڈیو کے مطابق جمعرات کے روز ٹوکیو میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی رائے شماری میں تریسٹھ سالہ سیاستدان آبے نے 553 پارٹی ممبران کی حمایت حاصل کی جبکہ دو سو چون نے ان کی مخالفت کی۔ اس کامیابی کی بدولت آبے کے آئینی اصلاحات کے خواب کو تعبیر مل سکتی ہے۔ شینزو آبے کی اب جاپان کے طویل ترین وزیر اعظم بننے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن