مجلس کے اختتام پریوم عاشورکا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا تبت سینٹرپہنچا جہاں جلوس کے شرکا نے نمازظہرین ادا کی۔نمازظہرین کے بعد جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادرکی جانب رواں دواں رہا جس کی قیادت بوتراب اسکاﺅٹس نے کی۔جلوس میں شریک عزادار،ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی اورماتم داری کرتے رہے۔جلوس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،،جلوس کی گزرگاہوں میں تمام گلیوں کوکنٹینرزاور رکاوٹیں لگا کربند اورایم اے جناح روڈ کی تمام دکانوں کوسیل کیا گیا تھا۔ہیلی کاپٹراورسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی نگرانی کی گئی، دس محرم کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں ایم اے جناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ،ریگل چوک،تبت سینٹر،جامعہ کلاتھ،لائٹ ہاﺅس،ڈینسوہال اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادرپراختتام پذیرہوا۔