عدن (اے پی پی) یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے وزیراعظم معین عبدالملک کی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے متعدد اہم وزراء کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر ان کی جگہ نئے وزراء مقرر کردیئے، صدر ہادی نے مرکزی بنک کا گورنر بھی تبدیل کردیا۔یمنی نیوز ایجنسی نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے صدارتی فرامین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ہادی نے خالد الیمانی کی سبکدوشی کے بعد سفیر محمد عبد اللہ محمد الحضرمی کو خارجہ امور کا وزی مقرر کیا ہے۔