سلامتی کونسل‘ روس‘ چین نے صوبہ ادلب میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

واشنگٹن (اے پی پی) روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمال مغربی شام میں جنگ بندی کے قیام سے متعلق قرارداد ویٹو کر دی ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق قرارداد کا مقصد صوبہ ادلب میں انسانی ہمدردی کا کام انجام دینے میں شریک کارکنان کو مکمل رسائی فراہم کرنا تھا۔ ویٹو کے حامل دونوں ملکوں بیلجئم جرمنی اور کویت کی طرف سے پیش کئے جانے والے قرارداد کے مسودے کو سلامی کونسل میں مسترد کر دیا۔ جرمن سفیرکرسٹوفر ہوزگن نے کہا کہ ’’ہم اس بات کے قائل ہیں کہ کونسل خاموش نہیں رہ سکتی اور اسے اقدامات کرنا ہوںگے۔ روس کی مدد سے شامی فضائیہ کئی ماہ سے ادلب پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں 30 لاکھ شامی مقیم ہیں۔ دوسری جانب سلامتی کونسل کے ساتھیوں اور اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس اور شام کو چاہیے کہ وہ انسانی ہمدردی کے بین الاقوامی قانون اور اصولوں کی پاسداری کریں جس میں فوجی کارروائیوں کے دوران احتیاط برتنا لازم ہو جاتا ہے تاکہ شہری آبادی ہسپتالوں اور سکولوں کو محفوظ بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...