لاڑکانہ (صباح نیوز) سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے بھائی شہید مرتضیٰ بھٹو کی برسی کے جلسے میں ہنگامہ، کارکن آپس میں جھگڑ پڑے۔ سٹیج سیکرٹری کا گھیرائو کرکے ہاتھا پائی کرتے رہے، رہنمائوں کی مداخلت پر جھگڑا ختم ہوا۔گڑھی خدا بخش میں مرکزی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو کی آمد سے قبل پنڈال میں کارکنان کے درمیان جھگڑا ہو گیا، جھگڑا کرنے والے کارکنوں کو سازشی عناصر کہنے پر سٹیج سیکریٹری کا گھیرا ئوکر لیا گیا۔ کارکنان نے سٹیج پر چڑھ کر پھر سے جھگڑا شروع کر دیا اور ہاتھاپائی کرتے رہے۔پارٹی رہنمائوں اور دیگر کارکنان نے مداخلت کرکے جھگڑا ختم کرایا، جھگڑا ختم ہونے کے بعد غنویٰ بھٹو اور دیگر رہنما جلسہ گاہ میں پہنچ گئے جس کے بعد تقریب کا آغاز ہوا۔