لاہور (اپنے نامہ نگار سے)میشاء شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت آج 21ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے،آئندہ سماعت پر میشا شفیع کے وکیل علی ظفرکے بیان پرمزیدجرح کریں گے۔گزشتہ روزگلوکارعلی ظفراپنے بیان پر جرح کے لئے سیشن عدالت پیش ہوئے،میشا شفیع کے وکیل نے علی ظفرکے بیان پرجرح کرتے ہوئے متعددسوالات کئے۔علی ظفر نے کہاکہ چار سوشل میڈیا اکاونٹس سے مجھے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا گیااور بدنام کیا گیا، اسی لئے میں نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا،عدالت نے میشاشفیع کے وکیل کوعلی ظفرسے غیرضروری سوال کرنے سے روک دیا،علی ظفر نے کہا کہ اپنے پرستاروں کے جذبات پران کاکوئی کنٹرول نہیں،کسی پرستار نے میشا کو میرے کہنے پرتنقید کا نشانہ نہیں بنایا،عدالت نے کیس کی مزیدسماعت آج 21ستمبرتک ملتوی کرتے ہوئے میشاکے وکیل کو علی ظفرکے بیان پرمزید جرح کے لئے طلب کرلیا ہے۔