وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی کو بطور رسالدار ترقی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حقیقی بھائی عمر بزدار کو بطور رسالدار ترقی دینے کے خلاف درخواست پر سماعت فاضل جسٹس کے لاہور پرنسپل سیٹ پر جانے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے رہائشی بشیر احمد چوہان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ 20 سال کے دوران ترقیاں نہیں ہوئیں۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں بارڈر ملٹری پولیس کے تمام اداروں کے کیسز پر غور کیا جانا چاہیے جو اس ترقی کا مستحق ہو اسے بطور رسالدار ترقی دے دی جائے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رسالدار کی دو اسامیوں کی منظوری کسی فیصلے سے مشروط نہیں کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن