بنیادی فن سیکھے بغیر گائیکی میں خدمت نہیں کی جا سکتی: ثریا ملتانیکر

لاہور (کلچرل رپورٹر)بنیادی فن سیکھے بغیر گائیکی کے شعبے میں خدمت نہیں کی جا سکتی،ریاضت،اساتذہ اور کام سے لگن کامیابی کی ضامن ہے ۔بچپن میں ہر محفل میں کلاسیکل گایا،زندگی میں بڑی محنت کی،سچ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا،اچھا ،برا وقت آتا ہے اور گزر جاتا ہے ،حوصلہ سے آگے بڑھنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار گلوکارہ ثریا ملتانیکر نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے سلسلے ’’کچھ یادیں ، کچھ باتیں ‘‘ میں اپنے فنی سفر، تجربات و مشاہدات سے آگا ہ کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی کے اس اقدام کو بھرپور سراہا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنرزالحمرا منیزہ ہاشمی کی طرف سے شروع کیے گئے اس نئے سلسلے ’’کچھ یادیں ، کچھ باتیں ‘‘ کی یہ پہلی نشست تھی۔

ای پیپر دی نیشن