لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2019 -20 میں شیخ امجد رشید چیئرمین‘سنگیتا سینئر وائس چیئرپرسن اورمومنہ درید وائس چیئرپرسن منتخب کرلی گئیں۔مجلس عاملہ میں عزیز اللہ جان خان جہانگیری‘ حاجی محمد اسلم‘ ذوالفقار احمد مانا‘ عرفان ملک‘ چودھری جاوید واڑئچ‘ ایم خالد علی‘ سرمد علی سلطان‘ حسن ضیاء امین‘ وجاہت رؤف فاروق شامل ہیں۔فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں اس فیصلے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں شیخ امجد رشید‘ میاں امجد فرزند‘سید نور‘مومنہ درید‘ شہزاد رفیق‘ پرویز کلیم‘فیاض خان‘ راشد خواجہ‘ مسعود بٹ‘ فیصل بخاری‘ شیخ عابد رشید‘ شیخ افضل رشید‘ سہیل بٹ‘ غلام محی الدین‘ حاجی محمد شفیق‘ ذوالفقار مانا‘ محمد راحیل‘ جونی ملک‘ چودھری اجمل‘ شیخ اکرم‘ شیخ اسلم‘ سرمد علی سلطان‘عمارہ حکمت‘ عزیز جہانگیری‘ جاوید واڑئچ‘ نواز خان‘ حسن ضیائ‘ حاجی فیصل اور دیگر نے شرکت کی۔پرویز کلیم نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔شرکاء نے نئی باڈی کو یقین دلایا کہ وہ نئے عزم کے ساتھ فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے سابق چیئرمین سید نور اور چودھری اعجاز کامران کی ایسوسی ایشن کے لئے کاوشوں کی تعریف کی۔ نئے چیئرمین شیخ امجد رشید اور وائس چیئرپرسن مومنہ درید نے کہا کہ آپ سب ہماری طاقت ہیں ان شاء اللہ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ہر ممبر کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اور فلم انڈسٹری کو اس کا اصل مقام دلائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کے فرائض غلام محی الدین نے انجام دئیے۔ڈائریکٹر سنگیتا اس وقت امریکہ میں ہیں۔
شیخ امجد رشید فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین‘سنگیتا سینئر وائس چیئرپرسن منتخب
Sep 21, 2019