لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین کو کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کردی ہے۔ 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گراؤنڈ اسٹاف کو 2 ماہ کے لیے کنٹریکٹ کی پیشکش کی جارہی ہے۔ پی سی بی نئے آئین کے مطابق 16 ریجنل ایسوسی ایشنز اب 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں۔کنٹریکٹ کا آغاز پی سی بی کے نئے آئین کے نفاذ کے روز سے ہوگا۔اس دوران ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ ،پی سی بی کے وینیوز کی ضروریات اور کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔