لاہور (نمائندہ سپورٹس) رگبی ورلڈکپ 2019ء جاپان کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی تین رکنی دستہ نے شرکت کی۔ دو کھلاڑیوں اور ایک آفیشل پر مشتمل دستہ ایشیا رگبی کے پروگرام کے تحت منتخب کیا گیا تھاجس میں ایک انڈر 18 لڑکا اور ایک انڈر 18 لڑکی شامل تھی ‘دونوں کو ایشیا رگبی نے خصوصی طورپر افتتاحی تقریب اور پہلا میچ دیکھنے کیلئے جاپان بلایا تھا۔ پاکستان رگبی یونین کے سیکرٹری خرم خواجہ بھی ساتھ ہیں ۔