سماہنی (نامہ نگار) سماہنی سیکٹر کے گنجان آباد موضع بڑھو میں بھارتی قابض فوج کی مارٹر شیلنگ ،جمعہ کے روز دن ایک بجے درجن کے قریب مارٹر گولے آبادی پر داغے جانے کے نتیجہ میں 3پالتو مویشی ہلاک 2 رہائشی عمارتیں جزوں طور پر تباہ ،کھیت فصل ،درخت اوررہائشی عمارتین مارٹر شیل لگنے سے چھلنی ہو گئیں انتظامی آفیسر سماہنی نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کے روز دن ایک بجے اچانک بھارتی افواج نے سماہنی سیکٹر کے گنجان آباد موضع بڑھو کی سویلین آبادی پر اندھا دھند مارٹر شیلنگ شروع کر دی آبادی معجزانہ طور پر محفوظ رہی تاہم محمد ریاض ولد عبدالکریم کے رہائشی مکان پر گولہ بلاسٹ ہونے سے چھت پر شگاف پڑ گیا اور قریب موجود بکری شیل لگنے سے ہلاک ہو گئی ،عبدالقیوم ولد عبدا لکریم کی رہائش گاہ کے قریب مارٹر گولہ بلاسٹ ہونے سے 2بکریاں شدید زخمی ہو کر ہلاک ہوگیں ،بلا اشتعال گولہ باری پر مسلح افواج پاکستان نے بھرپور جوابی کاروائی کی جس کے نتیجہ میں بھارتی فوج کی چوکیوں اور مورچوں کو شدید نقصان پہنچا یاد رہے کہ بھارتی فوج کئی عشروں سے سماہنی سیکٹر کے مختلف علاقوں میں گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جسکے کے باعث آبادی بھارتی فوج کی دہشت گردی سے دوچار ہے اسکے باوجود ایل او سی کی آبادی میں عوام کے حوصلے بلند دیکھے گئے ہیں۔
سماہنی سیکٹرمیں بھارتی فوج کی گولہ باری سے مکان تباہ،متعدد مویشی ہلاک
Sep 21, 2019