کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں حکومت بیان بازی سے بہلا رہی ہے اکرام اللہ خان کاکڑ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یو سی 48 مغلپورہ اکرام اللہ خان کاکڑ شیخ آصف رفیق عبدالحمید خان کاکڑ شیخ محمد عمران سمیع اللہ خان کاکڑ ظہیر اقبال چودھری شیخ عمران مانی میاں محمد اشرف تابندہ کاکڑ قاضی ساجد محمد علی ٹیپو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں حکومت محض بیان بازیوں سے قوم کو بہلا رہی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت بھارتی حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے ماضی جیسے کمزور موقف سے کشمیری کا ز کو بہت نقصان پہنچا ہے اور اسی لئے بھارتی ہٹ دھرمی جاری ہے کشمیری بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں مسلم امہ ان کی آواز کو عالمی سطح پر اٹھانے اور اس سلسلے میں تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ دے۔

ای پیپر دی نیشن