راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے ،373ماڈل کورٹس نے آج مورخہ 20 ستمبر 2019کو مجموعی طور پر 440 مقدمات کا فیصلہ کیا، جس کی تفصیل یوں ہے کہ پہلے مرحلے میں قائم کردہ 167 ماڈل کورٹس نے قتل کے34اور منشیات کے77مقدمات یعنی111مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،تمام عدالتوں نے کل484گواہان کے بیانات قلمبند کیے،جس کی تفصیل یوں ہے کہ پنجاب میں قتل کے7اور منشیات کے47،اسلام آباد میں منشیات کے1، سندھ میں قتل کے14اور منشیات کے10، خیبر پختونخواہ میں قتل کے9اور منشیات کے15 جبکہ بلوچستان میں قتل کے4اور منشیات کے4مقدمات کا فیصلہ ہوا،ایک مجرم کو سزاے مو ت 9کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر17 مجرمان کو کل26سال8 ماہ قید اور3732500روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 96سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 184دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے،اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے145مقدمات کے فیصلے کر دیے، تمام عدالتوں نے381گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 43مجرمان کو 34سال، اور1دن قید اور 2363608روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیزترین سماعت،مجموعی طورپر 440 مقدمات کا فیصلہ
Sep 21, 2019