امریکا اور ایران کو زبردستی مذاکرات کی میز پرنہیں لاسکتے،فرانس کا جواب

Sep 21, 2019

پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران پر پابندیوں میں نرمی خلیج کی سلامتی پر اس کے ساتھ بات چیت سے مشروط ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے واضح کیا کہ فرانس امریکا اور ایران میں سے کسی کو بھی مذاکرات کی میز پرآنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ذرائع کا کہنا تھاکہ خلیجی خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہماری سفارت کاری کا جواز پیش کرتا ہے۔

مزیدخبریں