اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی مالیاتی بورڈ کا اجلاس جمعہ کے روز سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری مالیات سردار اظہر طارق ، مالیاتی مشیر سراج احمد و دیگر شریک تھے اجلاس میں پی ٹی آئی کے مالیاتی امور کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیااور پارٹی کے ذیلی شعبوں کے مالیاتی امور پربھی غور کیا گیا ۔