جاپان میں طوفان تپاہ کے باعث 200 پروازیں منسوخ، 33000 گھر بجلی سے محروم

جاپان کے جنوب مغرب حصے میں طوفان تپاہ کی وجہ سے کم از کم 204 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور 33000 گھروں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ صوبہ اوکی ناوا میں تیز ہواں کی وجہ سے 33000 گھروں کی بجلی پہلے ہی کاٹی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تپاہ طوفان کے سبب اس وقت 78 میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،طوفان فی الحال اوکی ناوا کے جنوبی علاقے میں ہے اور اس کے جاپان کے مغربی کنارے اور جزیرہ نما کوریا کے ساحل سے ٹکرانے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن