مولانافضل الرحمان گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں،زرداری کھلے دل کا آدمی جبکہ نواز شریف کنجوس شخص :شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے کہ گرم جگہ پر پائوں نہ رکھیں ، پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دیں گی ،۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   مولانا فضل الرحمان لوگوں کو ناموس رسالت پر اکٹھا کر رہے ہیں لیکن ان کا مقصد کچھ اور ہے، پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں چل سکتے، پہلے کہہ چکا ہوں پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں چلے گی۔ عبدالغفور حیدری کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے کہ گرم جگہ پر پائوں نہ رکھیں، پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ ہو رہا ہے، سی پیک ختم نہیں ہو رہا،چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے، کہا جا رہا ہے سی پیک پیک ہو گیا ہے، انشااللہ سی پیک ایم ایل ون بنے گا، سی پیک عمران خان کے دور میں مکمل ہو گا۔ہماری حکومت کے خلاف بہت زہریلا پروپیگنڈا ہو رہا ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں کشمیر کا کیس بہت طریقے سے آگے جائے گا، سلامتی کونسل میں 52 سال بعد کشمیر کا مسئلہ عمران خان لے کر گئے، جنگ کا فیصلہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کو کرنا ہے تاہم مجھے جنگ کا امکان نظر نہیں آ رہا ، پاکستان پر حملہ ہوا تو پاک فوج تیار ہے، کسی نے حملہ کیا تو نیست و نابود ہو جائے گا۔ سیاست اور جنگ میں اپنی ٹائمنگ ہوتی ہے، کشمیر کے اندر سے  تحریک اٹھے گی، پتھر استعمال کرنے والے اب کچھ اور استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظفر اللہ جمالی کو اس لیے ہٹایا گیا وہ امریکا سے ون آن ون ملاقات کر رہے تھے، نواز شریف نے بھی جاتی عمرا میں مودی سے ون آن ون ملاقات کی، یہ وقت بھی آ سکتا ہے کہ لندن میں گرفتاریاں ہوں اور انہیں پاکستان لایا جائے۔ شہبازشریف کی سیاست امتحان میں ہے، وہ مذاکرات کو کامیاب کرانے کے بڑے حامی ہیں، ان میں لچک ہے جب کہ نواز شریف ضد کی وجہ سے معاملات خراب کر دیتے  ہیں،شہباز شریف  میری جماعت کے آدمی ہیں۔پیپلزپارٹی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ معاملات طے ہو رہے ہیں، ان کے لوگ پیسے واپس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کھلے دل کا آدمی ہے جبکہ نواز شریف کنجوس شخص ہے، وہ کھانا بھی سرکاری کھاتے میں کھاتا ہے۔بلاول بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہیپی برتھ ڈے مائی لو۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...