معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب تک مقبوضہ کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا جاتا تب تک بھارتی قیادت سے مذاکرات نہیں ہونگے،بھارتی دامن پر کشمیریوں کے خون کے دھبے ہیں سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا بھارتی خواب پورا نہیں ہو گا،مودی فاشسٹ کے ساتھ امریکی صدر کا کھڑا ہونا انسانیت کی تذلیل ہے،مودی وزیراعظم عمران خان کی نقل کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،نریندر مودی کا امریکا میں جلسہ کامیاب نہیں ہو گا،۔وزیراعظم پاکستان جنرل اسمبلی اجلاس میں دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑیں گے ۔ ہفتہ کو یہاں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا کے اہم دورے پر ہیں۔وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں کیں۔ عمران خان کی ملاقاتوں کا محور مسئلہ کشمیر رہا۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بری طرح پامالی کی جا رہی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا میں اہم شخصیات سے ملیں گے۔وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کرینگے،مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اقوام متحدہ کے اجلاس سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا ٹھوس موقف ہے۔جب تک مقبوضہ کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھایا جاتا تب تک بھارتی قیادت سے مذاکرات نہیں ہونگے سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا بھارتی خواب پورا نہیں ہو گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ مودی فاشسٹ کے ساتھ امریکی صدر کا کھڑا ہونا انسانیت کی تذلیل ہے۔مودی وزیراعظم عمران خان کی نقل کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔نریندر مودی کا امریکا میں جلسہ کامیاب نہیں ہو گا۔وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس میں دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش کرینگے۔پاکستان کے 22کروڑ عوام وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں:معاون خصوصیحکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے.